18 ستمبر 2013 - 19:30
شام، دسیوں دہشتگرد ہلاک

دہشتگردوں کے خلاف شام کی فوج نے کامیابیاں جاری ہیں۔

ابنا: شام کی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ دمشق کے مضافاتی علاقے برزہ میں فوج کے ہاتھوں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان دہشتگردوں میں مختلف ملکوں کے شہری دیکھے جاسکتے ہیں۔ادھر شام کے شمال مشرقی صوبے حسکہ کے علوک علاقے میں کردوں کی عوامی کمیٹیوں اور دہشتگردوں کےدرمیاں آج پانچویں دن بھی جھڑپيں جاری رہیں۔ اطلاعات کے مطابق کردوں نے اس علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ادھر دہشتگردوں نے شہر حلب کی گيس سپلائي کاٹ دی جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائي بھی بند ہوگئي۔......./169